منگلورو،19؍اپریل (ایس او نیوز)ضلع جنوبی کینرا میں کورونا وائرس وباء کے پوزیٹیو معاملات کے پیش نظر 7علاقوں کو اب’کنٹینمنٹ زونس‘(سخت روک تھام والا علاقہ) میں بدل دیا گیا ہے۔
ضلع ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق منگلورو، بنٹوال، پتورو، بیلتنگڈی اور سولیا تعلقہ کے 7علاقوں کو سخت روک تھام والے علاقوں کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ اور ان علاقوں میں ’انسائڈر کمانڈر‘ نامزد کیے گئے ہیں۔منگلورو تعلقہ میں اسمارٹ پلانیٹ، بنٹوال تعلقہ میں سجیپ نڈواورتمبے گرام، پتور تعلقہ میں سمپئی منے، اپن انگڈی، بیلتنگڈی تعلقہ میں کرایا گرام کی جنتا کالونی، سولیا تعلقہ کا اجیا ورگرام کنتینمنٹ زونس میں شامل رہیں گے۔ان علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن لاگو کیا گیا ہے۔اور عوامی ضروریا ت کوپورا کرنے اور ان کے طبی و سمای مسائل کی جانکاری حاصل کرنے کی ذمہ داری ’انسائڈر کمانڈر‘ کو سونپی گئی ہے۔